اب تو اس طرح مری آنکھوں میں خواب آتے ہیں POET: AHMAD FARAZ
اب تو اس طرح مری آنکھوں میں خواب آتے ہیں
جس طرح آئینے چہروں کو ترس جاتے ہیں
احتیاط اہل محبت کہ اسی شہر میں لوگ
گل بدست آتے ہیں اور پایہ رسن جاتے ہیں
جیسے تجدید تعلق کی بھی رُت ہو کوئی
زخم بھرتے ہیں تو احباب بھی آ جاتے ہیں
ساقیا ! تو نے تو میخانے کا یہ حال کیا
بادہ کش محتسب شہر کے گن گاتے ہیں
طعنۂ نشہ نہ دو سب کو کہ کچھ سوختہ جاں
شدتِ تشنہ لبی سے بھی بہک جاتے ہیں
ہر کڑی رات کے بعد ایسی قیامت گزری
صبح کا ذکر بھی آئے تو لرز جاتے ہیں
Categories: English Poetry, Picture Poetry, shyari/poetry, Urdu Poetry Tags: novels, PicturePoetry, UrduPoetry
ہجوم میں مجھ کو تو نے کھڑا کیا بھی تو کیا Poetess: FAKHRA BATOOL
ہجوم میں مجھ کو تو نے کھڑا کیا بھی تو کیا
عدو کا کام ترے ہاتھ سے ہوا بھی تو کیا
میں جی رہی ہوں تو یہ کم ہے،غور کرنا کبھی
یہ آسماں مرے سر پہ آ پڑا بھی تو کیا
بہت سے لوگوں نے سینے پہ ہاتھ رکھے ہیں
یہ تیر آج میرے دل میں چبھ گیا بھی تو کیا
گُلاب خاک پہ رکھا تو خار مُٹھی ہیں
ستم شعار! تجھے یہ ہنر ملا بھی تو کیا
وہاں پہ جا کے بھی جب نامراد ہونا ہے
یہ راستہ تیری چوکھٹ پہ لے گیا بھی تو کیا
خوشی ہوئی ہے یہ سن کر مگر بتا تو صحیح
تو ہوگیا جو مرے بعد باوفا بھی تو کیا
نہ دل بچا ہے نہ خواہش، ملے ہو اب جا کے
اب اِس مقام پہ مجھ کو ملے خدا بھی تو کیا
ستارے مل کے بھی یہ تیرگی مٹا نہ سکے
ہے میرے ہاتھ میں مٹی کا دِیا بھی تو کیا
اسے تو قید کی عادت سی ہوگئی تھی بتول
یہ دل ہوا تری یادوں سے اَب رہا بھی تو کیا
Categories: English Poetry, Picture Poetry, shyari/poetry, Urdu Poetry Tags: UrduBooks, UrduPoetry
مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوے Poet: MIRZA GALIB
مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوے
جوش قدح سے بزم چراغاں کیے ہوے
کرتا ہوں جمع پھر جگر لخت لخت کو
عرصہ ہوا ہے دعوت مژگاں کیے ہوے
پھر وضع احتیاط سے رکنے لگا ہے دم
برسوں ہوئے ہیں چاک گریباں کیے ہوے
پھر گرم نالہ ہائے شرربار ہے نفس
مدت ہوئی ہے سیر چراغاں کیے ہوے
پھر پرسش جراحت دل کو چلا ہے عشق
سامان صدہزار نمکداں کیے ہوے
پھر بھر رہا ہوں خامۂ مژگاں بہ خون دل
ساز چمن طرازی داماں کیے ہوے
باہم دگر ہوئے ہیں دل و دیدہ پھر رقیب
نظارہ و خیال کا ساماں کیے ہوے
دل پھر طواف کوئے ملامت کو جائے ہے
پندار کا صنم کدہ ویراں کیے ہوے
پھر شوق کر رہا ہے خریدار کی طلب
عرض متاع عقل و دل و جاں کیے ہوے
دوڑے ہے پھر ہر ایک گل و لالہ پر خیال
صد گلستاں نگاہ کا ساماں کیے ہوے
پھر چاہتا ہوں نامۂ دل دار کھولنا
جاں نذر دل فریبی عنواں کیے ہوے
مانگے ہے پھر کسی کو لب بام پر ہوس
زلف سیاہ رخ پہ پریشاں کیے ہوے
چاہے ہے پھر کسی کو مقابل میں آرزو
سرمے سے تیز دشنۂ مژگاں کیے ہوے
اک نو بہار ناز کو تاکے ہے پھر نگاہ
چہرہ فروغ مے سے گلستاں کیے ہوے
پھر جی میں ہے کہ در پہ کسی کے پڑے رہیں
سر زیر بار منت درباں کیے ہوے
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دن
بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوے
غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے
بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوے
Categories: English Poetry, Picture Poetry, shyari/poetry, Urdu Poetry Tags: UrduBooks, UrduPoetry
ایس نیونہہ دی اُلٹی چال Poet: Bulleh Shah
ایس نیونہہ دی اُلٹی چال
صابر نے جد نیونہہ لگایا
ویکھ پیا نے کیہہ دکھلایا
رگ رگ اندر کِرم چلایا
زوراور دی گل محال
ایس نیونہہ دی اُلٹی چال
زکریا نے جد پایا کھارا
جس دم وجیا عشق نقارا
دھریا سر تے تکھا آرا
کیتا ایڈ زوال
ایس نیونہہ دی اُلٹی چال
جد یحیی نے پائی جھاتی
رمز عشق دی لائی کاتی
جلوہ دِتا اپنا ذاتی
تن خنجر کیتا لال
ایس نیونہہ دی اُلٹی چال
آپ اشارہ اکھ دا کیتا
تاں مدھوا منصور نے پیتا
سولی چڑھ کے درشن لیتا
ہویا عشق کمال
ایس نیونہہ دی اُلٹی چال
سلیمان نوں عشق جو آیا
مُندرا ہتھوں چا گوایا
تخت نہ پریاں دا پھر آیا
بھٹھ جھو کے، تھی بے حال
ایس نیونہہ دی اُلٹی چال
بلھے شاہ ہن چُپ چنگیری
نہ کر ایتھے ایڈ دلیری
گل نہ بندی تیری میری
چھڈ دے سارے وہم خیال
ایس نیونہہ دی اُلٹی چال
Categories: Picture Poetry, shyari/poetry, Urdu Poetry Tags: PicturePoetry, UrduPoetry
کوئی انیسؔ کوئی آشنا نہیں رکھتے Poet: Meer Anees
کوئی انیسؔ کوئی آشنا نہیں رکھتے
کسی کی آس بغیر از خدا نہیں رکھتے
کسی کو کیا ہو دلوں کی شکستگی کی خبر
کہ ٹوٹنے میں یہ شیشے صدا نہیں رکھتے
فقیر دوست جو ہو ہم کو سرفراز کرے
کچھ اور فرش بجز بوریا نہیں رکھتے
مسافرو شب اول بہت ہے تیرہ و تار
چراغ قبر ابھی سے جلا نہیں رکھتے
وہ لوگ کون سے ہیں اے خدائے کون و مکاں
سخن سے کان کو جو آشنا نہیں رکھتے
مسافران عدم کا پتہ ملے کیونکر
وہ یوں گئے کہ کہیں نقش پا نہیں رکھتے
تپ دروں غم فرقت ورم پیادہ روی
مرض تو اتنے ہیں اور کچھ دوا نہیں رکھتے
کھلے گا حال انہیں جب کہ آنکھ بند ہوئی
جو لوگ الفت مشکل کشا نہیں رکھتے
جہاں کی لذت و خواہش سے ہے بشر کا خمیر
وہ کون ہیں کہ جو حرص و ہوا نہیں رکھتے
انیسؔ بیچ کے جاں اپنی ہند سے نکلو
جو توشۂ سفر کربلا نہیں رکھتے
Categories: Picture Poetry, Urdu Poetry Tags: online urdu stories, Urdu, UrduPoetry
کچھ لوگ بیگانے ہو کر بھی اپنے سے لگنے لگتے ہیں Poet: Zoofashan waheed
کچھ لوگ بیگانے ہو کر بھی اپنے سے لگنے لگتے ہیں
نظروں سے دور رہ کر بھی وہ دلوں میں بسنے لگتے ہیں
دل جب ملتے ہیں اور فاصلے مٹ جاتے ہیں
تو دور رہنے والے بھی بہت قریب لگنے لگتے ہیں
باندھتے ہیں جو پل ہر وقت تعریفوں کے
وہ لوگ اس وجہ سے دل کو بھلے لگنے لگتے ہیں
اور جو دیتے ہیں آگاہی عیبوں سے ہمارے
وہ لوگ محض اس بناء پر قابل نفرت لگنے لگتے ہیں
خوش خلقی اور نرمی رکھنے والے لوگ
نیک نامی کی بلندیوں کو چھونے لگتے ہیں
ضوفی~ اللہ پر بھروسہ اور توکل کرنے والے لوگ
کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنے لگتے ہیں
Categories: shyari/poetry, Urdu Poetry Tags: UrduPoetry
Mujha Athkhalian Karna Doo By Maryam Mah Munir
Poetess : MARYAM MAH MUNIR
Publisher: Maki.Madani printers
Categories: Picture Poetry, shyari/poetry, Urdu Poetry Tags: novels, poems, Urdu, UrduBooks, UrduPoetry
Categories: Picture Poetry, shyari/poetry, Urdu Poetry Tags: Picture Poetry, UrduPoetry
Categories: Picture Poetry, shyari/poetry, Urdu Poetry Tags: Picture Poetry, Urdu, UrduPoetry
Categories: online urdu stories Tags: online urdu stories, UrduBooks, UrduPoetry
Categories: Picture Poetry, shyari/poetry, Urdu Poetry Tags: Picture Poetry, UrduPoetry
Categories: Picture Poetry, shyari/poetry Tags: Picture Poetry, UrduPoetry
Categories: Picture Poetry, shyari/poetry, Urdu Poetry Tags: Picture Poetry, UrduPoetry
Categories: Picture Poetry, shyari/poetry, Urdu Poetry Tags: PicturePoetry, UrduPoetry